|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا عودِ روح کا تصور قرآن سے ثابت ہے؟

No media found.

اس مسئلے کی بنیاد عقیدہ آخرت کے اُس اصول پر کھڑی ہے کہ موت کے بعد کا مرحلہ دنیا سے مکمل جدائی اور برزخی پردے کے اندر داخل ہو جانا ہے۔ اسی لیے قرآن نے روح کی واپسی کے تمام دروازے بند کر کے صرف ایک دروازہ کھلا رکھا ہے وہ روز قیامت کا دروازہ ہے۔ اگر روح دنیا میں لوٹ سکتی ہوتی تو قرآن اس کا ذکر ضرور کرتا، بلکہ صاف الفاظ میں منع کرتا ہے، کیونکہ یہ مسئلہ حیات و ممات کی حقیقت سے جڑا ہوا ہے۔

وَمِنْ وَرَائِهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ۝
اور ان کے پیچھے ایک آڑ (برزخ) ہے، اس دن تک جب وہ دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔(المومنون:100)

ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوْنَ۝ ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ۝
پھر یقیناً تم اس کے بعد مرنے والے ہو۔ پھر بےشک تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے۔ (المؤمنون 15، 16)
یہ مکمل عبارت اعلان کر رہی ہے کہ موت کے بعد برزخ کی دیوار حائل ہے، جو قیامت تک بندہوتی ہے۔ یہ آیت اپنے الفاظ میں اس قدر واضح ہے کہ روح کے دنیا میں آنے، گھومنے، ٹھہرنے یا کسی مقام پر ظاہر ہونے کی ہر گنجائش کو بند کر دیتی ہے۔ اگر روح کا آنا جانا ممکن ہوتا تو یہ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُون کی قید بے معنی ہو جاتی۔

اکثریت سمجھتےہیں  کہ مردے کی روح یا تو مردو جسم میں والپس لوٹ آتی ہے  یا دنیا میں پرندہ بن کر آتی ہے۔ اللہ تعالی ٰ نے اس عقیدے کو براہِ راست رد ّ کیا، اور یوں اس بات کو ہمیشہ کے لیے واضح کر دیا کہ روح دنیا میں واپس نہیں آتی۔ صحابہؓ کے عملی فہم میں بھی یہی بات قطعی ہے۔ وہ عودِ روح کے قائل نہیں تھے، بلکہ روح کے دنیا میں ظاہر ہونے کے ہر تصور کو جاہلی گمان سمجھتے تھے۔ ان کے نزدیک روح کی واپسی کا وقت صرف ایک ہے۔ یوم البعث جس دن دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے۔ آج جن چیزوں کو عودِ روح کے نئے نام دیے گئے ہیں۔ روحانی تجلی، فیضان، نیک روحوں کی حاضری، اولیاء کی آمد، شہداء کا آنا۔ یہ سب اسی بنیادی غلطی پر کھڑے ہیں کہ روح موت کے بعد دنیا میں لوٹ آتی ہے۔ قرآن نے اس تصور کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔ عودِ روح کا عقیدہ قرآن سے ثابت نہیں، بلکہ قرآن اس کی واضح نفی کرتا ہے۔ موت کے بعد روح کا راستہ صرف ایک ہے۔ برزخ کی طرف، اور اس سے واپسی کا وقت صرف قیامت ہے، اس سے پہلے نہیں۔

Video Short Clips

Log In to Your Account