|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا جمعہ کی صلوۃ کے بعد چار سنت مؤکدہ ہیں؟

No media found.

جی ہاں، جمعہ کی صلوۃ کے بعد چارسنتیں پڑھنے کا ثبوت صحیح احادیث سے موجود ہے، لیکن ان کی تعداد اور کیفیت میں دو طرح کی روایات آئی ہیں

ایک یہ کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيُصَلِّ بَعْدَهَا أَرْبَعًا
جب تم میں سے کوئی جمعہ کی صلوۃ پڑھ لے تو اس کے بعد چار رکعت پڑھے۔
 صحیح مسلم: كتاب الجمعة:باب الصلاة بعد الجمعة: حدیث: 2036

دوسرا یہ کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ

كَانَ لاَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ حَتَّى يَنْصَرِفَ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ
رسول اللہ ﷺ جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھتے جب گھر واپس ہوتے تھے۔
  صحیح بخاری: كتاب الجمعة: باب الصلاة بعد الجمعة وقبلها: 937

جمعہ کے بعد سنت مؤکدہ ہیں، کم از کم دو رکعت (گھر میں)، اور افضل یہ ہے کہ مسجد میں چار رکعت پڑھ لی جائیں۔ بعضوں نے دونوں روایات کو یوں جمع کیا ہے کہ اگر مسجد میں پڑھنا چاہو تو چار رکعت پڑھو۔ اگر گھر جا کر پڑھو تو دو رکعت پڑھو۔

Video Short Clips

Log In to Your Account