|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نماز کے بعد تسبیحات کیا تسبیح کے دانے پر پڑھی جا سکتی ہیں؟

مجیب: سابقہ امیرِ جماعت محمد حنیف صاحب (رحمتہ اللہ علیہ)

:سوال

تسبیح نماز کے بعد ہاتھوں پر پڑھی جائے یا تسبیح کے دانوں پر؟

:جواب

ہاتھوں پر پڑھنا چاہیے، یہ ہاتھوں کے پورنے [پورے] جو ہیں، یہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمارے لیے بہترین شمار کرنے کے ذریعے بنا دیے ہیں۔ ان پہ شمار کیجیے آپ، یہ گواہی دیں گے آپ کے ہاتھ کی انگلیاں، یہ گواہی دیں گی۔ داہنے ہاتھ کی انگلیوں کے پوروں پر شمار کیجیے، یہ گواہی دیں گی آپ کے ذکر کی، اذکار کی۔ یہی نبی علیہ السلام کی سنت ہے۔ باقی یہ تسبیح کے دانے گھمانا، یہ نمائش ہے، ریاکاری ہے، دکھاوے کا کام ہے اور یہود و نصاریٰ کا اور ہندوؤں کا، کی سنت ہے یہ۔ ہمیں نفرت ہونی چاہیے ان کے ہر کام سے، نفرت ہونی چاہیے، ان کی نقل بالکل نہیں کرنی چاہیے۔ یہ مولویوں نے، صوفیوں نے… سیدھے ہاتھ پہ، جو ابو داؤد کی روایت آتی ہے، اس میں داہنے ہاتھ کا ذکر ہے۔ 

Video Short Clips

Log In to Your Account