مجیب: سابقہ امیرِ جماعت محمد حنیف صاحب (رحمتہ اللہ علیہ)
:سوال
قرآن میں ستارہ پرست کا ذکر آیا ہے، ان کو ان کے عملوں کی جزا دی جائے گی؟ تفصیلاً بتائیں۔
:جواب
یہ تو اصل میں کافر مشرک ہیں، ستارہ پرست ہوں یا شمس پرست (سورج کی پوجا کرنے والے) ہوں یا قمر پرست (چاند کی پوجا کرنے والے) ہوں، یہ سب افلاک کے پجاری، غیر اللہ کے پجاری، مٹی کے ڈھیروں کے پجاری، یہ سب کفر و شرک کرنے والے ہیں۔ ان کی سزا جہنم ہے جہاں ہمیشہ رہیں گے، ان کے اوپر جنت حرام ہے۔