مجیب: سابقہ امیرِ جماعت محمد حنیف صاحب (رحمتہ اللہ علیہ)
:سوال
مؤمن کا طرزِ زندگی کیسا ہوتا ہے؟
:جواب
مومن، داعیِ حق، مجاہد ہوتا ہے، سہل پسند، عیش پسند نہیں ہوتا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام نے جتنی آزمائشیں برداشت کی ہیں، وہ ہمارے اور آپ کے لیے نمونہ ہیں۔ ہم اس بات کے دعویدار ہیں کہ ان کے راستے پر چلیں، ان کا جیسا انجام ہو، انہی کی جیسی آخرت ہو، تو پھر ہمیں سہل انگاری کو چھوڑ کر، ترک کر کے، خیرباد کہہ کر، تھوڑا سا مشقت والا، مجاہدانہ انداز اختیار کرنا چاہیے۔ مومن مجاہد ہوتا ہے۔
اللہم لا عیش إلا عیش الآخرۃ
اے اللہ! زندگی آخرت کی زندگی ہے بس، یہ زندگی امتحان کی زندگی ہے، سہل انگاری اور تعیش کی زندگی نہیں ہے۔