مجیب: سابقہ امیرِ جماعت محمد حنیف صاحب (رحمتہ اللہ علیہ)
:سوال
کیا کھانے سے پہلے پوری “بسم اللہ الرحمن الرحیم” پڑھنا چاہیے؟
:جواب
حدیث میں صرف “بسم اللہ” کا لفظ ملتا ہے تو وہی پڑھنا مناسب ہے۔ صرف “بسم اللہ” پڑھ لینا پانی پینے سے پہلے بھی، اور اس میں بھی اسی طرح وضو کرنے میں بھی۔قرآن و حدیث کی روشنی میں یہی قرآن و حدیث میں، قرآن میں تو یہ ہے کہ آپ کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ بتایا ہے، وہ ہر بسم اللہ پر زور دیا گیا ہے تو آپ “بسم اللہ” پڑھ لیا کیجیے؛ اللہ کے نام کے ساتھ جو کام آپ شروع کریں گے، ان شاءاللہ اس میں خیر و برکت ہوگی۔ اور “بسم اللہ” کے لفظ ملتے ہیں، وہی کافی ہے۔ جتنا نبی علیہ السلام نے بتایا ہے، ہمیں اسی پر زور دینا چاہیے۔
ہم اپنی طرف سے کوئی قیاس کرنے سے اجتناب کریں، جو چیز ہمیں قرآن و حدیث سے مل جائے، اسی پہ اکتفا ہمیں کرنا چاہیے۔