|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیسے بدعتی کے پیچھے نماز نہیں پڑھانی چاہیے؟

مجیب: سابقہ امیرِ جماعت محمد حنیف صاحب (رحمتہ اللہ علیہ)

:سوال

امام بخاری، حسن بصری کا قول صحیح بخاری میں نقل کرتے ہیں کہ حسن بصری ؒنے فرمایا کہ بدعتی کی اقتدا میں نماز پڑھنا جائز ہے، اس کی بدعت کا وبال اسی پر ہے، بخاری جلد اول۔؟

:جواب

یہ بات بھی صحیح ہے لیکن ایک حدیث کے اوپر اصل میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، دوسری احادیث بھی لی جاتی ہیں۔ نبی علیہ السلام فرمایا: جو بدعتی کی تعظیم کرتا ہے وہ دین کی عمارت کو گراتا ہے، اللہ کے عرش کو ہلاتا ہے۔ تو اس لیے بدعتی تعظیم تو ہوتی ہے اس کی جب امام بنایا جائے گا اور عام طور سے جو بدعتی ہوتے ہیں وہ مشرک ہوتے ہیں، ایسے خالی مومن بدعتی نہیں ہوا کرتے۔ تو اس لیے یہ خالی ایسا سوال پوچھنا جو ہے یہ اس سے بہتر یہ ہے کہ کسی بدعتی کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے جب تک کہ آپ کو کوئی مومن نہ ملے، وہ مجبوری ہو تو اور بات ہے اور جائز نہیں تو پھر۔ ہم کسی کے قول میں، ہر ایک کی ان کی اپنی معلوم ہے، کسی پہ فتویٰ نہیں لگاتے لیکن یہ کہ احادیث کئی ہوتی ہیں تو اس کے بعد اس کی روشنی میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔

Video Short Clips

Log In to Your Account