مجیب: سابقہ امیرِ جماعت محمد حنیف صاحب (رحمتہ اللہ علیہ)
:سوال
اعتکاف کے دوران موبائل رکھنا کیسا ہے؟
:جواب
ہم تو اس کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ اعتکاف دس دن کے لیے آپ کر رہے ہیں، تو آپ دنیا سے کٹ جائیے، صرف اللہ کے ذکر کے لیے، تلاوتِ قرآن کے لیے، حدیث کے مطالعے کے لیے اور قیام کے لیے۔ قیام اللیل، نوافل کی ادائیگی کے لیے، اس کے لیے آپ مخصوص کیجیے۔