|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وقت: نعمت بھی، حجت بھی

!اے میرے نوجوان تلامذہ

وقت فقط گھڑی کی سوئی نہیں، بلکہ نامۂ اعمال کا وہ صفحہ ہے جس پر ہر لمحہ کچھ نہ کچھ لکھا جا رہا ہے۔ یا تیرے حق میں، یا تیرے خلاف

،تمہیں معلوم ہے کہ جس عمر میں تم ہو

اس عمر کی گھڑیاں بہت قیمتی ہیں یہی وہ لمحات ہیں جن میں یا تو تم ابن عباسؓ کی سی فقاہت پیدا کر سکتے ہو

یا پھر لایعنی مشغولیات میں علم کی عظمت کھو بیٹھو گے۔

،یہی وہ دور ہے جس میں یا تم سعد بن معاذؓ  کی سی خشیت پالیتے ہو

یا پھر سکرینوں رنگینی اور چیٹنگ کی غفلت میں گم ہو جاتے ہو۔

تو کیوں اب بھی تم فیس بک، یوٹیوب اور واٹس ایپ کے منفی استعمال میں اپنی علمی استعداد کو غارت کر رہے ہو؟

کیوں تم نے علم کو صرف نوٹس لینے، اور لیکچر سننے تک محدود کر دیا؟

علم کے ساتھ خلوت، فہم، تدبر، تکرار، حفظ، اخلاص یہی وہ عناصر ہیں جو وقت کو برکت عطا کرتے ہیں۔

!اے نوجوان

،تیری رات سستی میں، تیرا دن غفلت میں

تیرا دل دنیا میں، تیرا دماغ فتنوں کی نظر کیوں ہوجاٸے؟ تو بتا! کہاں ہے وہ حرارت جو اصحابِ کہف کے سینوں میں تھی؟

کہاں ہے وہ تڑپ جو  کے علم و عمل میں تھی؟

کہاں ہے وہ ضبط جو اصحاب الاخدود کے ستم میں بھی روشن رہا؟

اگر تم ان جیسا بننا چاہتے ہو، تو ان جیسا وقت گزارو۔

!اے مخاطب

جان لو! تمہارے لیے یہ زندگی ایک سرمایہ ہے۔

کسی دنیاوی نقصان پر اتنا افسوس نہیں  جتنا اس دن پر جب سورج غروب ہو جائے اور تعمیری عمل صالح نہ بڑھے۔

وقت کو ضائع کرنا، دراصل علم کو ضائع کرنا ہے۔ اور علم کو ضائع کرنا، نیت کو فاسد کر دیتا ہے۔ پھر نہ علم برکت دیتا ہے، نہ زبان میں تاثیر رہتی ہے۔

!میرے ہم نشیں

تم نے کبھی سوچا؟

،جو وقت قرآن سے تذکیر، فہم، تدبر حاصل کرنے میں اور اس پر عمل کرنے میں لگایا جا سکتا تھا، وہی وقت اگر بے کار گزر جائے

تو قیامت کے دن یہی لمحے تمہارے لیے حسرت بن سکتے ہیں۔

!اے دل کے غافل

یہ سمجھ لو کہ وقت تمہارے ایمان کا آئینہ ہے۔ جو جتنا وقت کو ضائع کرتا ہے، اس کا دل اتنا ہی مردہ ہو جاتا ہے۔ اور جو وقت کی قدر کرتا ہے، اللہ اسے علم، فہم، اخلاص اور تقویٰ کی دولت سے نوازتا ہے۔

!اے میرے دینی بھائی

وقت کی قدر کرو! یہ زندگی کی سب سے قیمتی سوغات ہے۔ تم آج جو وقت ضائع کر رہے ہو، کل یہی وقت تمہارے لیے حسرت بن کر آئے گا، اور تم پکارو گے۔

يَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ قَدَّمْتُ لِحَيَاتِيْ

کہے گا اے کاش! میں نے اپنی زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجا ہوتا۔(الفجر:24)

Log In to Your Account