|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا مرزا غلام احمد قادیانی نبی تھا؟

No media found.

مرزا غلام احمد قادیانی ہرگز نبی نہیں تھا بلکہ ایک جھوٹا مدعی نبوت اور دجال تھا۔ اسلام کا بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ خاتم النبیین ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔

مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَـٰكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ
محمد ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں، بلکہ وہ اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔
(الأحزاب 40)

یہ آیت قطعی طور پر بتاتی ہے کہ آپ ﷺ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
وإنه سيكون في أمتي كذابون ثلاثون، كلهم يزعم أنه نبي، وأنا خاتم النبيين لا نبي بعدي
میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے، ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے، حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
(صحیح بخاری، حدیث: 3609)

مرزا غلام احمد قادیانی انہی جھوٹوں میں سے ایک تھا جس نے نبوت کا دعویٰ کر کے اسلام کا مذاق کیا۔ اس کے پیروکار قادیانی، عقیدۂ ختمِ نبوت کے منکر ہونے کی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج ہیں۔ نجات صرف اسی کے لیے ہے جو محمد ﷺ کو آخری نبی مانے اور انکی اتباع کرے اور اسی دین پر قائم رہے۔

Video Short Clips

Log In to Your Account