|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا کسی ولی کی نظر سے تقدیر بدل سکتی ہے؟

No media found.

یہ عقیدہ کہ کسی ولی کی نظر سے تقدیر بدل سکتی ہے، قرآن و سنت کے مطابق کفر و شرک قرار پاتا ہے۔ تقدیر کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، کوئی نبی، ولی یا فرشتہ بھی اللہ کی مشیت کے بغیر کچھ نہیں بدل سکتا۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ وَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ يَهْدِ قَلْبَهٗ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ ۝
کوئی مصیبت نہیں آتی مگر اللہ کے حکم سے، اور جو اللہ پر ایمان لاتا ہے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔
(التغابن 11)

یہ آیت صاف بتا رہی ہے کہ ہر حادثہ اور تقدیر اللہ کے اذن سے ہے، کسی ولی کی نگاہ یا دعا تقدیر کو اس کی مرضی کے بغیر بدل نہیں سکتی۔

نبی ﷺ نے فرمایا
عن جابر ، قال: جاء سراقة بن مالك بن جعشم، قال: يا رسول الله، بين لنا ديننا كانا خلقنا الآن، فيما العمل اليوم؟ افيما جفت به الاقلام وجرت به المقادير؟ ام فيما نستقبل؟ قال: لا، بل فيما جفت به الاقلام وجرت به المقادير، قال: ففيم العمل

جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کی: اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے دین کو اس طرح بیان کیجیے، گویا ہم ابھی پیدا کیے گئے ہیں، آج کا عمل (جو ہم کر رہے ہیں) کس نوع میں آتا ہے؟ کیا اس میں جسے (لکھنے والی) قلمیں (لکھ کر) خشک ہو چکیں اور جو پیمانے مقرر کیے گئے ہیں ان کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے (ہم بس انہی کے مطابق عمل کیے جا رہے ہیں؟) یا اس میں جو ہم از سر نو کر رہے ہیں (پہلے سے ان کے بارے میں کچھ طے نہیں؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ جسے لکھنے والی قلمیں (لکھ کر) خشک ہو چکیں اور جن کے مقرر شدہ پیمانوں کے مطابق عمل شروع ہو چکا۔
(صحيح مسلم: كتاب القدر: حدیث: 6735)

ہاں! یہ درست ہے کہ دعا اور نیک عمل اللہ کی تقدیر کا حصہ ہیں۔ اللہ چاہے تو بندے کی دعا کے ذریعے مصیبت ٹال دے، مگر یہ بھی اسی کی مشیت اور اختیار میں ہے۔ کسی ولی کی نظر یا تصرف کا ایسا عقیدہ کہ وہ تقدیر کو بدل دیتا ہے، یہ صریح شرک ہے اور امتوں کی گمراہی جیسی ہے، جیسے نصاریٰ نے اولیاء اور پادریوں کو اللہ کے اختیارات دے دیے۔

لہٰذا مسلم کو یقین رکھنا چاہیے کہ تقدیر صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے، اور اسی سے دعا کرنی چاہیے، نہ کہ اولیاء کی نظر یا توجہ پر ایمان رکھے۔

Video Short Clips

Log In to Your Account