|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اعتکاف کیسے کیا جاتا ہے؟ وضاحت کریں۔

No media found.

مجیب: سابقہ امیرِ جماعت محمد حنیف صاحب (رحمتہ اللہ علیہ)

:سوال

اعتکاف کیسے کیا جاتا ہے وضاحت کریں؟

:جواب

اعتکاف جو کہتے ہیں اپنے آپ کو پابند کر لینا۔ اللہ کی یاد کے لیے، اللہ کے ذکر کے لیے، چاہے یہ ایک تھوڑی بہت دیر کے لیے ہو، کچھ دن کے لیے ہو، لیکن یہ آخری رمضان کے آخری عشرے کا جو اعتکاف ہے یہ مسنون ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کیا کرتے تھے یہ اعتکاف۔ اور یہ آخری جو طاق راتیں ہیں جس میں ایک رات وہ رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اجر کے لحاظ سے، اس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت کے لیے سے زیادہ افضل ہے زیادہ اجر والی ہے، تو اس رات کی تلاش کر لینے کی کوشش کیے جائیے۔ اس میں دعائیں مانگیے، اپنے لیے مانگیے، تنظیم کے لیے مانگیے، اپنے عزیز و رشتہ داروں کے لیے مانگیے، دوست احباب کے لیے مانگیے، اپنی آخرت کے لیے مانگیے، اپنے برکات کے لیے مانگیے، اپنے بچوں کے لیے مانگیے، تو ایسے اچھے قیمتی لمحات ہوتے ہیں، اس کے لیے تو اعتکاف جو ہے، مسجد میں کیے جاتے ہیں جہاں صلوٰۃِ خمسہ ہو، جہاں صلوٰۃ الجمعہ ہو، وہاں اعتکاف کیا جاتا ہے۔

اور اعتکاف کے دوران یہی آپ کے مشاغل ہوتے ہیں، ذکر، رات کا قیام اللیل، دن کو آپ سو لیں تھوڑا بہت جتنا بھی آپ کو ضرورت ہو، باقی رات کو قیام کریں زیادہ تر جتنا بھی زیادہ کر سکتے ہیں، مطالعہ کریں، قیام کریں، تھوڑا بہت آرام بھی کر لیں اور اگر پوری رات جاگ سکتے ہیں طاق راتوں میں تو پوری رات جاگیں، یہ راتیں جاگنے کی ہوتی ہیں۔ تو اعتکاف جو ہے اس کے لیے ہوتا ہے اللہ کے ذکر کے لیے، اپنے تزکیۂ نفس کے لیے، اپنی تربیت کے لیے، یہ ایک دورانیہ جو ہے اس کے لیے ہوتا ہے۔

باتیں کر سکتے ہیں آپ، باتوں پہ کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن غیر ضروری باتوں سے، پولیٹکس کے ڈسکشن سے اور دوسرے دنیاوی معاملات کے پہ بحث و مباحثے سے گریز کیجیے، مختصر باتیں کیجیے۔ اور کوئی ایسا پروگرام ہمارے ہاں رفعِ عام میں وہ یہ کرتے ہیں کہ عصر کے بعد روزانہ مسلسل درس ہوتا ہے پورے رمضان میں، اور فجر کے بعد حدیث کا درس ہوتا ہے پورے رمضان میں، اور اس کے ساتھ ہی ساتھ وہ یہ دعوتِ الاصلاح ہمارے ارشد صاحب، میں بھول جاتا ہوں ان کا سلام کہنا، ہمارے کیپٹن ارشد صاحب جو اپنے اسکول کی اس کی پابندی کی وجہ سے نہیں آ سکے ہیں اجتماع میں، انہوں نے سب بھائیوں کو سلام کہا ہے۔ تو وہ اعتکاف میں بھی بیٹھے تھے کیپٹن ارشد صاحب اور انہوں نے دعوت القرآن کافی سنائی تھی پورے اعتکاف کے دوران لوگوں کو، تو ظہر کے بعد انہوں نے یہ پروگرام رکھا ہوا تھا۔ اس سے پہلے یہ کتاب الصلوٰۃ ہماری وہ پڑھی جاتی تھی، تو اس طرح صلوٰۃ کے مسائل لوگوں کے سامنے آتے رہتے تھے، تو اس قسم کے پروگرام رکھیے اعتکاف کے دوران تو ان شاءاللہ آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا، آپ کی عبادات بھی نکھر جائیں گی سدھر جائیں گی، تزکیۂ نفس میں بھی آپ کو مدد ملے گی۔ یہی اعتکاف کا نصاب ہے جو آپ کو کرنا چاہیے۔

Video Short Clips

Log In to Your Account