|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا رزق میں برکت کے لیے قبور کا طواف درست ہے؟

No media found.

قبور کا طواف قطعی طور پر ناجائز اور شرک ہے، کیونکہ طواف صرف بیت اللہ کا حق ہے، اور کسی مخلوق یا قبر کے گرد گھومنا عبادت کو اللہ کے علاوہ کی طرف موڑنا ہے۔ رزق، برکت اور عطا صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں، کسی قبر یا ولی کے نہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا

وَمَنۡ أَضَلُّ مِمَّن يَدۡعُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَن لَّا يَسۡتَجِيبُ لَهُۥٓ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَـٰمَةِ وَهُمۡ عَن دُعَآئِهِمۡ غَـٰفِلُونَ
اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہے جو اللہ کے سوا اُن کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی پکار کا جواب نہیں دے سکتے، اور وہ خود ان کی پکار سے غافل ہیں۔
(الأحقاف :5)

نبی ﷺ نے فرمایا
لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد، المسجد الحرام، ومسجد الرسول صلى الله عليه وسلم، ومسجد الاقصى
تین مسجدوں کے سوا کسی کے لیے کجاوے نہ باندھے جائیں۔ (یعنی سفر نہ کیا جائے) ایک مسجد الحرام، دوسری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد (مسجد نبوی) اور تیسری مسجد الاقصیٰ یعنی بیت المقدس۔
(صحيح البخاري:كتاب فضل الصلاة:حدیث: 1189)

اللہ تعالیٰ نے فرمایا

قُلْ إِنَّ صَلَاتِى وَنُسُكِى وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِى لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا شَرِيكَ لَهُ ۖ
کہہ دو! بے شک میری صلاۃ، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین کے لیے ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔
(الأنعام :162-163)

نبی ﷺ نے فرمایا
من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد
جس نے ہمارے دین میں از خود کوئی ایسی چیز نکالی جو اس میں نہیں تھی تو وہ رد ہے۔
(صحيح البخاري:كتاب الصلح:حدیث:2697)

لہٰذا قبور کا طواف، چڑھاوے یا نذریں سب شرک کے ذرائع ہیں۔ رزق میں برکت کے لیے قرآن کا حکم تقویٰ اور توکل ہے، نہ کہ غیر شرعی افعال کرنا۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجْعَل لَّهُۥ مَخْرَجًۭا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ
جو اللہ سے ڈرتا ہے، اللہ اس کے لیے راستہ بنا دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو۔
(الطلاق :2-3)

عبادت، زیارت اور طواف کی نیت سے قبور کا قصد شریعت میں منع ہے۔ رزق میں برکت کے لیے صدقہ، تقویٰ، دعا اور توکل اختیار کیا جائے، کیونکہ برکت صرف اطاعتِ الٰہی سے حاصل ہوتی ہے، قبروں سے نہیں۔

Video Short Clips

Log In to Your Account