|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حوضِ کوثر کی حقیقت کیا ہے اور اس سے پینے والوں کی پہچان کیا ہوگی؟

No media found.

حوضِ کوثر کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا

اِنَّاۤ اَعْطَيْنٰكَ الْكَوْثَرَ ۝ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ۝ اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۝
بے شک ہم نے آپ  محمد ﷺ  کو کوثر عطا کی ہے، لہٰذا اپنے رب کے لیے نماز پڑھیں اور قربانی کریں۔ یقیناً آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان رہے گا۔ الکوثر: 1 تا3

یہ نبی کریم ﷺ کو دی گئی عظیم بشارت ہیں کہ اللہ نے آپؐ کو کوثر یعنی خیرِ کثیر عطا کی، جس میں حوضِ کوثر بھی شامل ہے۔ یہ جنت میں وہ حوض ہے جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا، اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہوگا۔ اس سے صرف وہ مومن پیئیں گے جو خالص توحید اور سنتِ نبوی پر قائم رہے۔ یہ حوض نبی ﷺ کی امت کے لیے اللہ کی خاص رحمت اور عزت کی نشانی ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

حَوْضِي مَسِيرَةُ شَهْرٍ ، مَاؤُهُ أَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ ، وَرِيحُهُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ ، وَكِيزَانُهُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ ، مَنْ شَرِبَ مِنْهَا فَلَا يَظْمَأُ أَبَدًا

میرا حوض ایک مہینے کی مسافت کے برابر ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید ہے، اس کی خوشبو مشک سے زیادہ عمدہ ہے، اور اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں۔ جو شخص اس میں سے ایک بار پی لے گا، وہ پھر کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔

 صحيح البخاري:كتاب الرقاق:حدیث: 6579

  لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِي الْحَوْضَ حَتَّى عَرَفْتُهُمُ اخْتُلِجُوا دُونِي ، فَأَقُولُ أَصْحَابِي ، فَيَقُولُ: لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ

میرے بعض اصحاب میرے حوض پر آئیں گے، یہاں تک کہ میں انہیں پہچان لوں گا، پھر انہیں مجھ سے پہلے ہی ہٹا دیا جائے گا۔ میں کہوں گا: یہ تو میرے اصحاب ہیں! تو کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا نئی باتیں پیدا کر لی تھیں۔

صحيح البخاري – كتاب الرقاق – باب في الحوض وقول الله تعالى إنا أعطيناك الكوثر: 6582

حوضِ کوثر صرف ان کے لیے ہے جنہوں نے دین کو ویسا ہی محفوظ رکھا جیسا نبی ﷺ چھوڑ گئے۔ آج بھی نجات اسی میں ہے کہ انسان اپنی عبادت، سنت اور عقیدہ کو خالص توحید کے مطابق رکھے، اور بدعت و شرک سے پاک دین پر قائم رہے یہی اہلِ کوثر کی پہچان ہوگی۔

Video Short Clips

Log In to Your Account