|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اللہ نے قومِ لوطؑ پر کس قسم کا عذاب نازل کیا؟

No media found.

قرآن بتاتا ہے کہ قومِ لوطؑ پر اللہ نے سخت اور عبرتناک عذاب نازل کیا، کیونکہ وہ بدترین فحاشی (ہم جنس پرستی) میں ڈٹے رہے اور نصیحت قبول نہ کی۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ

فَلَمَّا جَاۗءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَاَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِّنْ سِجِّيْلٍ ڏ مَّنْضُوْدٍ۝ مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ ۭ وَمَا ھِيَ مِنَ الظّٰلِمِيْنَ بِبَعِيْدٍ۝
تو ہم نے ان بستیوں کو اوپر کا نیچے کر دیا اور ان پر تہ بہ تہ پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسائی۔ جن پر آپ کے ربّ کی طرف سے نشان لگے ہوئے تھے اور وہ (بستی) ظالموں سے دُور نہیں ہے۔ (ھود: 82، 83)

یہ دوہرا عذاب تھا: ان کی بستیاں الٹ دی گئیں اور پھر آسمان سے سنگریزوں کی بارش کر کے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ان کا انجام محض ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ قیامت تک آنے والی امتوں کے لیے عبرت ہے۔ اگر انسان اپنی خواہشات کو الٰہ بنا لے تو وہ بھی اسی انجام کا مستحق بن جاتا ہے۔

Video Short Clips

Log In to Your Account