|

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا قرآن نے مومنوں کو گروہوں میں بٹنے سے منع نہیں کیا؟

No media found.

جی ہاں، قرآنِ مجید نے مومنوں کو سختی سے منع فرمایا ہے کہ وہ گروہوں اور فرقوں میں نہ بٹیں، کیونکہ تفرقہ ایمان اور وحدتِ امت کے منافی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے

وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ۝ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا ۖ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ۝
اور تم مشرکوں میں سے نہ بن جانا، جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے، ہر گروہ اسی پر خوش ہے جو اس کے پاس ہے۔
(الروم: 31-32)

دین کو گروہی بنیاد پر تقسیم کرنا شرک کی علامت قرار دیا گیا ہے، کیونکہ جب اللہ کا دین ایک ہے تو اس کے ماننے والے بھی ایک امت ہونے چاہییں۔

نبی ﷺ نے فرمایا
مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا ، خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ
جس نے جماعت سے بالشت بھر بھی علیحدگی اختیار کی، اس نے اسلام کا پٹا اپنے گلے سے اتار دیا۔
مسند أحمد بن حنبل – مسند الأنصار رضي الله عنهم – حديث أبي ذر الغفاري رضي الله عنه: 21962

لہٰذا دین اسلام کے مطابق گروہ بندی ایمان کے خلاف ہے۔ امت کو صرف اللہ کی رسی یعنی قرآن و سنت کو مضبوطی سے تھامنے کا حکم دیا گیا ہے، اور یہی توحید و اجتماعیت کا واحد راستہ ہے۔

Video Short Clips

Log In to Your Account